بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اسپاٹ فکسنگ؛ عرفان کا کراچی کے بکی سے رابطے کا انکشاف

اسپاٹ فکسنگ؛ عرفان کا کراچی کے بکی سے رابطے کا انکشاف


 لاہور۔ کرکٹ کرپشن اسکینڈل میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان کوچارج شیٹ جاری کردی گئی جب کہ کھلاڑی سے رابطے میں رہنے والے بکی کا کراچی سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

پی سی بی نے فاسٹ باؤلرمحمد عرفان کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کردیا ہے جب کہ انہیں 14 روزکے اندرجواب داخل کرانا ہوگا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ بکی کا تعلق کراچی سے ہے۔ فاسٹ باؤلرمحمد عرفان گزشتہ روزپی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے جس میں انہوں نے بکیوں سے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ والدین کی بیماری اور پھر وفات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا اس لیے ٹیم مینجمنٹ اوربورڈ حکام کوآگاہ نہیں کرسکا۔