بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ: ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان پر جا گرا، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ: ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان پر جا گرا، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی


کوئٹہ۔کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان پر جا گرا۔ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرآٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔حکا م کے مطا بق یہ افسوسناک واقعہ رات گئے ڈبل روڈ پر پیش آیا، جب ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان سے ٹکرا کر اس پر جا گرا۔ حادثے کے باعث مکان کی چھت گر گئی اور گھر کے مکین ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو کے عملے نے ملبہ ہٹا کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گھر میں 8 سے 10 افراد موجود تھے جس میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں . جاں بحق ہونیوالوں میں 4بچیاں، ایک خاتون اور3مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔