بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پیرو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

پیرو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی


لیما۔ جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مٹی کے تودے گرنے سے 5 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو کے وسطی اور شمالی علاقے طوفانی بارش کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

مٹی کے تودے کی زد میں آ کر ایک بس کھائی میں گرنے سے18 افراد ہلاک ہو گئے۔ دارالحکومت لیما سے 850 کلومیٹر شمال میں واقع صوبے پیورا میں35ہزار افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات منتقل ہونا پڑا۔ سیلاب کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ سڑکیں بند ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔