بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چوہدری نثار سے سردار مہتاب احمد خان کی ملاقات

چوہدری نثار سے سردار مہتاب احمد خان کی ملاقات


اسلام آباد۔ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان کی ملاقات،ملاقات میں ملکی صورتحال اور پی آئی اے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی ائیرلائن ہونے کے ناطے پی آئی اے کی بحالی و ترقی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

اور بحالی و ترقی کے لئے ضروری ہے کہ پی آئی اے میں ہر سطح پر کرپشن کے خلاف مربوط اورمنظم اقدامات کیے جائیں۔سردار مہتاب احمد خان کی جانب سے پی آئی اے کے بعض معاملات میں ایف آئی اے کی جانب سے جاری تفتیش و تحقیقات میں تعاون اور سرپرستی کی یقین دہانی۔