بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے،سرتاج عزیز

پاکستان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے،سرتاج عزیز

اسلام آباد۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی دوسرے ممالک یا غیر ریاستی عناصر کو منتقل نہ کرنے کے اصولی موقف پر عمل پیر اہے‘ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے‘پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے مکمل اہلیت رکھتا ہے‘ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لئے متوازن پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔ منگل کو ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے علاقائی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے غیر امتیازی اور شفاف معیار رکھنا چاہئے۔

پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے مکمل ا ہلیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پر عالمی برادری سے مل کر کام کررہا ہے۔ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے۔

ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لئے متوازن پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی دوسرے ممالک یا غیر ریاستی عناصر کو منتقلی نہ کرنے کے اصولی موقف پر عمل پیر ا ہے۔