بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان

پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان

اسلام آباد۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عدالت کافیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف نے کہا ہے کہ امید ہے پانامہ کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کو سنایا جاسکتا ہے اور یہ عدالتیں فیصلہ قانون و آئین کے مطابق ہوگا اس فیصلے سے آئین و قانون کی عملداری میں اضافہ ہوگا اور قوم کا یقین مزید پختہ ہوگا فیصلہ سے پہلے دونوں فریقین کے وکلاء کو عدالت میں بلایا جائے گا اور فیصلے کے دن کی پیشگی اطلاع دی جائے گی دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اپنے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے لئے پرامید ہیں۔

تاہم دونوں جانب سے کہا جارہا ہے کہ جو بھی فیصلہ آئیگا اسے من وعن تسلیم کرینگے جبکہ اس معاملے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم فیصلہ ہے امید ہے چوبیس مارچ تک یہ فیصلہ سنایا جائیگا کیونکہ 23فروری کو یہ فیصلہ محفوظ ہوا تھا اور ایک ماہ کا وقت بہت ہے مگر یہ بات واضح ہے کہ اس فیصلے سے وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں ملے گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کرپشن کا تابوت نکلے گا اور اگر کمیشن بھی بنا تب بھی قبول کروں گا اور اس کی پیروی کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی اپنی پارٹی ہے وہ جو چاہے گا فیصلہ کرے گا مگر میں عدالت کے ہر فیصلے کے آگے سرتسلیم خم کروں گا واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں یہ فیصلہ 23 فروری کو محفوظ کیا تھا۔