بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغانستان ، امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 17 جنگجو ہلاک

افغانستان ، امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 17 جنگجو ہلاک


کابل۔افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 17غیر ملکی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 17غیر ملکی جنگجو مارے گئے ۔صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ڈرون حملے ضلع آچن میں کیے گئے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیکھ اور مامند درہ کے علاقوں میں کیے گئے 4ڈرون حملوں میں داعش کے جنگجوؤ ں کو نشانہ بنایا گیا ۔پولیس کمانڈ نٹ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں عسکریت پسندوں کا اسلحہ دیگر ہتھیار اور بارودی مواد بھی تباہ ہوگیا ۔

ڈرون حملوں کے دوران مقامی آبادی اور سیکورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ننگرہار صوبہ ملک کے شورش زدہ صوبوں میں سے ایک ہے جہاں داعش کے جنگجو بڑی تعداد میں سرگرم ہیں ۔صوبے میں حالیہ آپریشن شاہین 25کے دوران عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔