بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن کا عمر خان کے حق میں فیصلہ، تحریک انصاف کا جشن ،مٹھائیاں تقسیم

الیکشن کمیشن کا عمر خان کے حق میں فیصلہ، تحریک انصاف کا جشن ،مٹھائیاں تقسیم


اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف آج سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سپیکر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس مسترد کر کے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بدنیتی ثابت کر دی ہے ہم بدنیت کی بنیاد پر اسمبلی کو چلانے والے سردار ایاز صادق کے خلاف احتجاج شروع کریں گے الیکشن کمیشن نے ریفرنسز مسترد کرنے کے بعد عمران خان کی سچائی پر مبنی سیاست کی تصدیق کر دی ۔ تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ آج الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسسز مسترد کر کے ثابت کر دیا کہ سچ سچ ہوتا ہے اور جھوٹ جھوٹ ، یہ حق اور سچ کی فتح ہے جبکہ جھوٹ ہار گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ سپیکر نے اپنے لیڈر کو بچانے کی کوشش کی ہے اور جھوٹے ریفرنسسز الیکشن کمیشن کو بھیجے ۔

جس سے سپیکر کی بدنیتی ثابت ہو چکی ہے اس لئے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ہم اسے بدنیت سپیکر کے خلاف احتجاج کریں گے اور ان کے مستعفی ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سپیکر ایاز صادق کو فوری طور پر ہٹا کر نیا سپیکر منتخب کر ایا جائے انہوں نے کہا کہ ایسے بہت جھوٹے کیسز عمران خان پر دائر کئے گئے ہیں جس پر بہت جلد فیصلہ آ جائے گا اور پھر سے حکمرانوں کا منہ کالا ہو گا اور حق کی فتح ہو گی ۔ پانامہ کیس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا اور عوام کے سامنے کرپٹ حکمرانوں کی حقیقت واضح ہو جائے گی الیکشن کمیشن نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے اور ہم اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔

الیکشن کمیشن نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا جس سے عمران خان کی حق اور عوامی خدمت پر مبنی سیاست کی تصدیق کر دی انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد وزیر اعظم نواز شرفی اور شہباز شریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کریں گے یہ دونوں بھائی قومی خزانے سے اربوں کھربوں روپے کی ٹی وی میں اپنی تصویریں لگوا کر ایڈورٹائزنگ کرتے ہیں اس اربوں کھربوں روپے کا حساب کون دے گا جو قومی خزانے سے یہ چرا کر اپنے آپ کو عوام میں نمایاں کرتے ہیں ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر کارکنوں ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے رہے۔