بریکنگ نیوز
Home / کھیل / مہندرا سنگھ دھونی حادثے میں بال بال بچ گئے

مہندرا سنگھ دھونی حادثے میں بال بال بچ گئے

نئی دہلی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی دوارکا کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ میں جلنے سے بال بال بچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق دھونی آج کل ڈومیسٹک چیمپئین شپ وجے ہزارے ٹرافی میں جھاڑکھنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ دھونی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس کا مقابلہ دوارکا میں بنگال کی ٹیم سے ہونا ہے۔

دھونی سمیت جھاڑکھنڈ کی پوری کرکٹ ٹیم دوارکا کے جس ہوٹل میں مقیم ہے اس سے ملحقہ شاپنگ مال میں صبح 5 بج کر 30 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی جھاڑکھنڈ ٹیم کے سارے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو تو بحفاظت باہر نکال لیا گیا لیکن اس واقعے میں ان کا سارا سامان جل گیا۔ واقعے کے بعد وجے ہزارے ٹرافی کا سیمی فائنل مؤخر کردیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔