بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈ ی جی خا ن میں رینجرز کی کا روائی 5دہشتگرد ہلاک7 گرفتا ر

ڈ ی جی خا ن میں رینجرز کی کا روائی 5دہشتگرد ہلاک7 گرفتا ر

ڈیرہ غازی خان۔ ڈیرہ ٖغازی خان میں رینجرز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں 5دہشتگرد ہلاک جب کے 7کو گرفتار کرلیا گیا ڈی جی رینجرز نے علاقے کا دورہ کر کے جوانوں کے حوصلے کو سراہا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز رینجرز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان کے مختلف قبائلی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں رینجرز نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جب کے 7دہشتگردوں کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

اس کے علاوہ دہشتگردوں کے جانب سے زمینوں اور غاروں میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا اس موقع پر ڈیکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ بھی کیا جہاں پر انھیں آپریشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ڈی جی رینجرز نے جوانوں کے حوصلو کو سراہتے ہوئے انھیں تمام وسائل بروئے کا ر لانے کی ہدایت کردی