بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / گستاخانہ مواد کی روک تھام ، فیس بک انتظامیہ وفد پاکستان بھیجنے کو تیار

گستاخانہ مواد کی روک تھام ، فیس بک انتظامیہ وفد پاکستان بھیجنے کو تیار


اسلام آباد۔ گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے کیلئے حکومتی خط پر فیس بک انتظامیہ وفد پاکستان بھیجنے پر رضامند ہو گئی۔ پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے کیلئے فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا گیا۔ گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں ، فیس بک انتظامیہ نے حکومتی تحفظات پر مبنی خط کا جواب دے دیا۔

جوابی مراسلے میں معاملہ طے کرنے کیلئے وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رابطے کے لئے فیس بک انتظامیہ نے فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا ہے۔