بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بعض اوقات ناپسندیدہ چیزوں کو قبول کرنا پڑتا ہے، مولانا فضل الرحمن

بعض اوقات ناپسندیدہ چیزوں کو قبول کرنا پڑتا ہے، مولانا فضل الرحمن


ملتان۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بعض اوقات ناپسندیدہ چیزوں کو قبول کرنا پڑتا ہے‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ‘ ہمیں پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ‘ مل بیٹھ کر شکایتوں کو دور کرنا چاہیے‘ فاٹا کے انضمام پر ابھی اتفاق نہیں ہوا ہے۔ جمعہ کو ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلا ف جنگ لڑ رہا ہے۔

ہمیں پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پڑوسی ممالک کا استحکام ہمارے لئے مفید ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے متعلق دونوں طرف شکایتیں ہیں مل بیٹھ کر شکایتوں کو دور کرنا چاہیے۔ بعض اوقات نا پسندیدہ چیزوں کو بھی قبول کرنا پڑتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فاٹا کے انضمام پر ابھی اتفاق نہیں ہوا ہے۔