بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / طاقتور ممالک کی فہرست میں پاکستان 20ویں نمبر پر

طاقتور ممالک کی فہرست میں پاکستان 20ویں نمبر پر


وطنِ عزیز پاکستان تمام تر مسائل کے باوجود دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کے منازل طے کررہا ہے ۔ اس حقیقت کا اعتراف امریکی جریدے ’یو ایس نیوز‘ نے اپنی حالیہ شائع ہونیوالے رپورٹ میں کیا ہے جس میں 80ممالک کی ثقافتی تاریخ ، وہاں عوام کا طرز زندگی اور شہریت کے متعلق سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
ان 80ممالک میں صرف 23ممالک مندرجہ بالا معیار پر پورا اُترے ،جن میں پاکستان 20ویں نمبر پر ہے۔پہلے نمبر پر امریکہ ، دوسرے نمبر پر روس، تیسرے نمبر پر چین، دسویں نمبر پر متحدہ عرب امارات ، سولویں نمبر پر بھارت جبکہ قطر 23 ویں نمبر پر ہے ۔