Home / شوبز / ماہرہ اور رنبیر کے درمیان گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ اور رنبیر کے درمیان گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے درمیان اسٹیج کے پیچھے گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور نے دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ تصویریں بنوائیں لیکن دونوں کے درمیان اسٹیج کے پیچھے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔