بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / جزئیات سے بھرپور چھوٹی عمارتیں بنانے والا فنکار

جزئیات سے بھرپور چھوٹی عمارتیں بنانے والا فنکار


ایڈیلیڈ۔ جنوبی آسٹریلیا کے ایک محنتی اور باریک بین فنکار بڑی عمارتوں اور گھر کے ایسے چھوٹے ماڈلز بناتے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

جوشوا اسمتھ اپنے شاہکار فن پاروں کی نمائشیں لندن، پیرس، برلن اور ہانگ کانگ میں کرچکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ بالکل نئی عمارتیں نہیں بناتے بلکہ سال خوردہ اور بوسیدہ گھر اور اس سے وابستہ اشیا کے چھوٹے ماڈل بناتے ہیں جو ان کے فن میں ایک نیا عنصر شامل کرتے ہیں۔

جوشوا نے اسٹینسل آرٹسٹ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور اس کے بعد انہوں نے کچھ نیا کرنے کی دھن میں منی ایچر (چھوٹی) عمارتیں اور شاہکار نمونے بنانے شروع کئے۔ انہوں نے یہ کام خود اپنی محنت اور تجربے سے سیکھا ہے۔ وہ زنگ آلود اور پرانی عمارتوں کو دیکھتے ہیں اور ان کی ہوبہو نقل تیار کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ گھر میں رکھے باریک اور چھوٹے برتن اور پھل تک بناتے ہیں۔ اسی طرح بجلی کے کھمبے اور پوسٹر تک ہوبہو ویسے ہی چھاپتے ہیں۔