Home / پاکستان / پشاور پولیس کا معلومات رکھنے کیلئے ڈیٹا اینالیسسز سیکشن قائم

پشاور پولیس کا معلومات رکھنے کیلئے ڈیٹا اینالیسسز سیکشن قائم

پشاورپولیس نے شہرمیں سٹی پٹرولنگ پولیس کی نگرانی ٗدوسرے حادثات اورواقعات سے متعلق معلومات رکھنے کیلئے ڈیٹا اینالیسسز سیکشن قائم کردیاہے جہاں سے شہرمیں ہونے والے جلسہ جلوس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یعنی بم دھماکوں کی صورت میں براہ راست فوٹیجز حاصل ہوں گی جس کی روشنی میں آئی وی ایس ،وی وی ایس اورر کریمنل ریکارڈ ز سسٹم کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی آئی ایس قائم کیاگیاہے ان خیالات کااظہار ایس ایس پی آپریشنز سجادخان نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا.
ایس ایس پی کاکہناتھاکہ اس سسٹم کے ذریعے اگر ناکہ بندیوں پر پولیس اہلکارگاڑیوں کی چیکنگ کریں گے تو اس دوران ناکہ سے کوئی مشتبہ یا جرائم پیشہ شخص گزرے گا توسسٹم اس کی نشاندہی کردے گا جس کوپکڑنے میں کافی مدد حاصل ہوگی اسی طرح اگر شہرکے کسی کونے میں اگر کوئی جلسہ جلوس ہو یا پھر کوئی بم دھماکہ تو پولیس اہلکاروں کے پاس موجودہینڈرائیڈموبائل فون کے ذریعے جائے حادثہ کی لوکیشن کااندازہ لگایاجاسکے گا جوکہ براہ راست گوگل میپ کے ذریعے مذکورہ سسٹم میں دیکھے جاسکیں گے.
اس کے علاوہ مذکورہ سسٹم کے ذریعے شہر بھرمیں ہونے والی ڈکیتیوں ،رہزنیوں اوردوسری سٹریٹ کرائمز سے متعلق بھی ڈیٹا جمع ہوگا جس کے تحت افسران کو متعلقہ علاقوں میں جرائم کی شرح کی مانیٹرنگ آسانی سے ہوسکے گی مانٹرنگ روم کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کریں گے جس کے ساتھ دس کے لگ بھگ آئی ٹی ایکسپورٹ تعینات ہوں گے ایس ایس پی کاکہناتھا کہ اس سسٹم کے تحت جن علاقوں میں جرائم کی شرح زیادہ ہے یا اگر کسی علاقے میں کوئی خطرہ موجودہوتواس کے ذریعے ان علاقوں کیلئے سٹرٹیجک پلان بھی تشکیل دیاجاسکے گا جبکہ کرائے دار قانون کے تحت لوگوں کے اندراج سے متعلق بھی معلومات حاصل ہوسکیں گی ۔