بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان اور اظہر علی کی گھر بیٹھے ترقی

ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان اور اظہر علی کی گھر بیٹھے ترقی


دبئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اظہر علی اور یونس خان بغیر کھیلے ہی ایک ایک درجہ اوپر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت کے رویندرا جدیجا نمبر ون بولر بن گئے ہیں جبکہ بیٹسمینوں میں اسٹیون اسمتھ بدستور سرفہرست ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں اظہر علی اور یونس خان کو بغیر کھیلے ہی ترقی مل گئی۔ بیٹنگ میں اسٹیون اسمتھ بدستور سرفہرست ہے، رانچی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے چتیشور پجارا 4 درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ جوئے روٹ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے اور کین ولیمسن پانچویں نمبر پر ہیں۔