بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات

وزیر اعظم سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات


اسلام آباد۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی برادر ملک سعودی عرب کو گہرے تعلقات کی وجہ سے بہت اہمیت دیتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سعودی سفیر عبداللہ مرذوق نے وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے باہمی تعلقات کے لئے سبکدوش ہونے والے سفیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملک عالمی اور علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں ۔

تاریخ گواہ ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی مین دونوں اسلامی ملک ایک دوسرے کے ساتھ نشانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے کیونکہ سعودی عرب پاکستان کے پڑوسی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ برادر اسلامی ملک بھی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی سفیر اور سعودی فرما روا اور خادم حرمین شریفین کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی بھیجا ۔