بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چوہدری نثار سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، امیگریشن سمیت مختلف امور پر گفتگو

چوہدری نثار سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، امیگریشن سمیت مختلف امور پر گفتگو


اسلام آباد۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہم منصب امبر رڈ نیملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی ، کاؤنٹرٹیررازم، امیگریشن سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار سے برطانوی سیکرٹری داخلہ امبررڈ نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ برطانوی ہوم سیکریٹری کا دورہ پاکستان پاک برطانیہ تعلقات کو نئی جہت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا شمار ان چند دوست ممالک میں ہوتا ہے جہاں پاکستان کا نقطہ نظر بڑی حد تک سمجھ اور اسکا ادراک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کی راہ میں حائل تمام مسائل کا سفارت اور قانونی حل تلاش کیا جائے۔ پاکستان برابری کی سطح پر ہر اس اقدام کا خیر مقدم کرے گا جسکا مقصد دوطرفہ تعاون کا فروغ اور دونوں ملکوں میں قانون کی عمل داری کو مضبوط کرنا ہو۔ چوہدری نثار نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا دونوں ملک کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ہے ۔