بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز میں برتری حاصل کر لی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز میں برتری حاصل کر لی


وائرارپا۔ پاکستان نے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2-1 سے ہراتے ہوئے سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کر لی۔

ٹرسٹ ہاﺅس ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو 2-1 سے مات دیتے ہوئے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔

اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا، تیسرے میچ میں ابوبکر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت شاہینوں نے کیویز کو 4 کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔