بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اسپیشل اولمپکس: پاکستانی ایتھلیٹس نے گولڈ سمیت 5 میڈلز اپنے نام کر لیے

اسپیشل اولمپکس: پاکستانی ایتھلیٹس نے گولڈ سمیت 5 میڈلز اپنے نام کر لیے


وائرارپا۔ پاکستان نے آسٹریا میں منعقدہ ورلڈ اسپیشل اولمپکس ونٹر گیمز میں گولڈ سمیت 5 میڈلز اپنے نام کر لیے۔

پاکستان کی صباحت طارق نے 100 میٹر اسنو شوئنگ اسپرنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا جب کہ مینز 100میٹر اسپرنٹ میں حذیفہ قاضی اور پرویز احمد نے چاندی کا تمغے جیتے۔ محمد عبداللہ نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 50 میٹر کلاسک کراس کنٹری اسکیئنگ میں 13 سالہ مہوش طفیل نے سلور میڈل جیتا۔
2017کے ونٹر گیمز میں 110 ملکوں کے تین ہزار سے زائد اسپیشل ایتھلیٹس شریک ہیں۔