بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں سرچ آپریشن،46 افراد گرفتار، اسلحہ و منشیا ت بر آمد

پشاور میں سرچ آپریشن،46 افراد گرفتار، اسلحہ و منشیا ت بر آمد


پشاور ۔پشاورمیں اکیڈمی ٹاون، سفید ڈھیری، پشت خرہ اور ملحقہ علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 46 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں 2 اشتہاریوں سمیت 46 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار افراد سے 6 پستول، درجنوں کارتوس اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔سرچ آپریشن میں 15 مشتبہ اور مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 31 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔