بریکنگ نیوز
Home / کھیل / آئی سی سی بورڈ کی حمایت پر ششانک منوہر نے استعفیٰ واپس لے لیا

آئی سی سی بورڈ کی حمایت پر ششانک منوہر نے استعفیٰ واپس لے لیا


دبئی۔ آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے بورڈ کی جانب سے اپنی حمایت میں متفقہ قرار داد کے بعد چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

اس ہفتے کے آغاز میں بورڈ ارکان کی جانب سے ان کی حمایت میں قرار داد منظور کی گئی تھی جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ انتظامی اور مالی پابندیوں کی اطلاق تک چیئرمین کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ملتوی کر دیں۔ بورڈ کے فیصلے پر ششانک منوہر نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اپنے لیے جذبات اور اعتماد کے اظہار کی قدر کرتا ہوں، اسی بناء پر اپنی ذاتی وجوہات ہونے کے باوجود میں نے قرارداد کی تکمیل تک ذمہ داریاں سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر معاملات کی اچھے انداز میں منتقلی اور آئی سی سی کی گورننس پر کام جاری رکھوں گا۔