بریکنگ نیوز
Home / شوبز / دپیکا پڈوکون نے سال کا بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

دپیکا پڈوکون نے سال کا بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ممئی۔ دپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تو ہیں ہی لیکن اب لگتا ہے کہ وہ جلد سب سے زیادہ ایوارڈ لینے والی اداکارہ بھی بن جائیں گی کیونکہ اداکارہ نے ایک اور بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈکون کے بالی ووڈ میں تومداح ہیں ہی لیکن اداکارہ ہالی ووڈ میں بھی مداحوں ایک بڑی فہرست بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کے حصے میں ایک اور بڑی کامیابی آئی  جس پروہ بے حد خوش ہیں۔

نئی دلی میں منعقد ہونے والے بارہویں سی این بی سی (انڈیا بزنس لیڈرایوارڈز) میں اداکارہ کو سال کی بہترین ’انٹرٹینمنٹ لیڈر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس پروہ بے حد خوش ہیں اوراس ایوارڈ کوانہوں نے اپنی بڑی کامیابی بھی قراردیا ہے جب کہ ایوارڈ کی تقریب میں اداکارہ کے لباس کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔