بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / ناچتے گاتے ریاضی پڑھانے والا منفرد اسکول ٹیچر

ناچتے گاتے ریاضی پڑھانے والا منفرد اسکول ٹیچر


کیپ ٹاؤن۔ جنوبی افریقا میں ریاضی کے ایک اسکول ٹیچر نے بچوں کو اس مشکل اور اکتادینے والے مضمون کو پڑھانے کے لیے موسیقی اور ڈانس کا سہارا لیا اور اب بچے ان کے پیریڈ کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔

33 سالہ کرٹ مَنار نامی یہ ٹیچر کیپ ٹاؤن کے اسکول میں پڑھاتے ہیں اور وہ ہپ ہاپ موسیقار اور گلوکار بھی رہ چکے ہیں۔ کرٹ بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں اور وہ اپنی اسی صلاحیت کا سہارا لے کر طالب علموں کو ریاضی کے مشکل سوالات گا کر سمجھاتے ہیں اور بچوں نے اعتراف کیا ہے کہ اس طرح وہ بہت جلدی ریاضی کے مسائل سیکھ رہے ہیں ۔

کرٹ کلاس میں بھی اسپیکروں کی مدد سے خود بھی بچوں کے ساتھ پڑھاتے ہوئے ڈانس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیچیدہ سے پیچیدہ ترین مسائل بھی بہت مزے سے حل کرلیتے ہیں کیونکہ کرٹ نے بہت مہارت سے انہیں موسیقی اور ڈانس میں سمودیا ہے۔