بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مریم نواز عام انتخابات میں لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے

مریم نواز عام انتخابات میں لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے


اسلام آباد۔مسلم لیگ(ن) نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اسلام آباد کے حلقے این اے 48 اور لاہور سے عام انتخابات میں الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا سمیت سیاسی حلقوں مین مریم نواز کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔

جسے جمعہ کے روز مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے کنفرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو اسلام آباد کے حلقے این اے 48 اور لاہور عام انتخابات کے لئے بطور امیدوار سامنے لایا جائے گا تاہم فوری طور پر مریم نواز کے لاہور سے الیکشن لڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے