بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / داعش نے پاکستان اورافغانستان سے بھرتی کی کوششیں تیز کردی،امریکا

داعش نے پاکستان اورافغانستان سے بھرتی کی کوششیں تیز کردی،امریکا


واشنگٹن۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے الزام لگایا گیا ہے کہ داعش نے پاکستان،افغانستان اور عراق سے نوجوانوں کو بھرتی کی کوششیں تیزکردی ہیں۔گزشتہ روز ریکس ٹلرسن نے واشنگٹن میں داعش مخالف عالمی اتحاد سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کمر ٹوٹنے کے بعد داعش اب جنگجووں کی بھرتیوں کے لئے دیگرعلاقوں کا رخ کررہی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ امریکا اور اتحادیوں نے مشرق وسطی میں داعش کی کمر توڑدی ہے،اب امریکا شامی پناہ گزینوں کیلییمشرق وسطی میں محفوظ زون قائم کریگا۔امریکی وزیر خارجہ نے افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کی امریکاسے مزید افواج بھیجنے کی اپیل کی ہے۔