بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سوشل میڈیا پر گستاخی میں ملوث 3 افراد گرفتار

سوشل میڈیا پر گستاخی میں ملوث 3 افراد گرفتار


اسلام آباد۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تینوں گرفتار ملزمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو 7 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والے کمپیوٹرز کو فرانزک تجزیئے کے لیے بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے کیس کی سماعت جاری ہے۔رواں ہفتے کے آغاز میں وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو گستاخی کے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری اور متعدد مشتبہ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ی سی ایل)میں ڈالنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔