بریکنگ نیوز
Home / کھیل / شاہد آفریدی کا پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان

شاہد آفریدی کا پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان


کراچی۔ بوم بوم شاہد خان آفریدی نے پشاور زلمی کو خیرباد کہتے ہوئے ٹیم کی صدارت بھی چھوڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے شاہد آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی کی طرف سے نہیں کھیل سکیں گے۔

 بحیثیت صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں جب کہ اسی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے اشارہ بھی دیا کہ وہ اب کسی اور جگہ نظر آئیں گے۔