بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاورر سمیت صوبہ بھر کے تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

پشاورر سمیت صوبہ بھر کے تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ


پشاور۔ محکمہ پولیس نے پشاور سمیت صوبہ بھر کے تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ آئی ٹی کے ساتھ معاملات طے کرلئے جبکہ تھانہ خان راز ق شہید کو ماڈل پولیس اسٹیشن بنانے کا اعلان کیاگیا ہے یہ اعلان گزشتہ روز قائمقام آئی جی پی خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ نے تھانہ خان رازق کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے ریکارڈ ٗ حاضری ٗ عمارت اورنفری سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا بعدازاں قصہ خوانی بازار کا بھی دورہ کیا جہاں تاجروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے بعدازاں سید اختر علی شا ہ تھانہ بھانہ ماڑی گئے

جہاں انہوں نے حوالات ٗ ریکارڈ ٗ نفری اور دیگر انتظامات چیک کئے قائمقام آئی جی پی کا کہنا تھاکہ پشاورسمیت صوبہ بھر کے تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیاجارہا ہے جس کیلئے محکمہ آئی ٹی کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں انہوں نے پشاور میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے قبل ازیں قائمقام انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا سید اختر علی شاہ سے ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عبدالطیف یوسفزئی نے ملاقات کی قائمقام آئی جی پی نے ایڈوکیٹ جنرل کے ساتھ پولیس فورس میں متعارف کردہ اصلاحات کیلئے رولز مرتب کرنے کے دوطرفہ امور اور اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا

ملاقات میں ایف آئی آر سے متعلق اہم قانونی امور اور تقاضے بھی زیر غور آئے ایڈوکیٹ جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختوخوا پولیس کے کردار کی تعریف کی اور پولیس اصلاحات کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا انہوں نے پولیس اصلاحات کے تحت اُٹھائے گئے اقدامات کو قانون کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے اپنی بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔