بریکنگ نیوز
Home / صحت / گرم پانی سے غسل ٹائپ ٹو ذیابیطس کم کرسکتا ہے، تحقیق

گرم پانی سے غسل ٹائپ ٹو ذیابیطس کم کرسکتا ہے، تحقیق


لندن۔ اگرچہ کئی تہذیبوں میں گرم پانی کے ٹب میں دیر تک بیٹھے رہنا ایک معمول کی بات ہے لیکن اب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ گرم پانی سے غسل حرارے (کیلوریز) جلانے اور خون میں گلوکوز کی مقدار کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

برطانیہ میں لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین کا اصرارہے کہ گرم پانی سے نہانے کا عمل انسانی جسم پر ورزش جیسے اثرات مرتب کرتا ہے، اس کے ذریعے نہ صرف ٹائپ ٹو ذیابیطس کو دوررکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس مرض کے دہانے پر پہنچنے والے افراد اسے ٹال سکتے ہیں۔

اس سے قبل بھی کئی سائنسی مطالعات نیم گرم پانی سے نہانے کی افادیت اور صحت پر اثرات ثابت کرچکے ہیں جب کہ کئی تہذیبوں اور معاشروں میں یہ کئی صدیوں سے رائج ہے۔ قدیم چین اور ترکی میں عوامی حمام ہوا کرتے تھے جن میں لوگ کافی وقت گزارا کرتے تھے۔