بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / افغا نستان میں امریکی ڈرون حملہ ،2 داعش کارندوں سمیت 22 دہشت گرد ہلاک

افغا نستان میں امریکی ڈرون حملہ ،2 داعش کارندوں سمیت 22 دہشت گرد ہلاک


کابل۔افغانستان کے صوبے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں 22 دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ امریکی ڈرون طیارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نازیان میں طالبان کے ٹھکانے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا۔ حملے میں 22 دہشتگرد مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔

دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حملے میں طالبان کمانڈر ذبیح اللہ ا لیاس شینو اور داز گل کے مارے جانے کی اطلاع ہیں۔ ننگرہار کے شہر جلال آباد کو گزشتہ دو برس سے طالبان نے اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے۔