بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت کا پشاورپولیس موبائلز کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا پشاورپولیس موبائلز کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ


پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاورپولیس موبائلز کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قائم مقام آئی جی خیبر پختونخوا سید اخترعلی شاہ کے مطابق موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت کے بعد ڈیوٹی پر تعینات اہلکار موبائل میں رہ کر ہی جرائم پیشہ افراد کا ریکارڈ دیکھ سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل پولیس آفس میں انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم بھی قائم کیا جائے گا جس کے بعد عوام بھی پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے تمام ریکارڈ باآسانی دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں رینجرز کے تعاون سے رسالہ تھانے کو ماڈل تھانہ بنا کر کراچی پولیس کو تحفہ دیا گیا تھا، رسالہ تھانے میں 6 ائیرکنڈیشن لگائے گئے ہیں اور جدید طرز کے باتھ روم، وضو خانہ اور نماز کی جگہ بھی بنائی گئی جب کہ لاک اپ سمیت 6 مختلف مقامات پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔