بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت،ہندو مسلم فسادات میں ایک شخص ہلاک ،14زخمی

بھارت،ہندو مسلم فسادات میں ایک شخص ہلاک ،14زخمی


گاندھی نگر۔بھارتی ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات کے دوران ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات کے دوران ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ ہزار ہندوں نے ایک مسلم رہائشی علاقے پر حملہ کیا اور وہاں درجنوں مکانات نذر آتش کر دیے۔

پتن ضلعے کے ایک گاں میں ہفتے کے روز یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب ہندو طلبہ کی جانب سے مسلمان طلبہ پر بدتمیزی کا الزام عائد کیا گیا۔ مسلم برادری کے ارکان نے بھی اس دوران پتھرا کیا جب کہ پولیس کو ان فسادات کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ گجرات میں اس سے قبل بھی مذہبی فسادات سینکڑوں افراد کی جان لے چکے ہیں۔