بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ہریتھک زندگی کے واقعات کو کتابی شکل دینے کا سوچنے لگے

ہریتھک زندگی کے واقعات کو کتابی شکل دینے کا سوچنے لگے

ممبئی۔بھارتی اداکار ہریتکھ روشن بھی اب اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ابھی اس بارے میں انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

بالی وڈ اداکاروں میں آج کل سوانح عمری لکھنے کا شوق سر چڑھ کر بول رہا ہے، گزشتہ دنوں کرن جوہر اور رشی کپور سمیت دیگر اداکاروں کی سوانح عمری شائع کی گئی تھی جب کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اپنی آپ بیتی مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔