بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبعیت ناساز،ہسپتال منتقل

کینیڈا میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبعیت ناساز،ہسپتال منتقل


   لاہور ۔ کینیڈا میں ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ، ترجمان عوامی تحریک کے مطابق طاہرالقادری کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔لاہور میں موجود پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس پر انھیں ٹورنٹو کے مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے ، ڈاکٹر طاہرالقادری کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ، ڈاکٹرز کیمطابق آئندہ 24 گھنٹے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت میں بہتری کی امید ہے۔