بریکنگ نیوز
Home / کھیل / رگبی ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو مل گئی

رگبی ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو مل گئی


میلبور ن : رگبی لیگ ورلڈ کپ 2017ء رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کا پہلا میچ 27 اکتوبر کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرینگے۔

دونوں ممالک تیسری بار ایک ساتھ میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے، اس سے قبل دونوں ممالک 1968ء اور 1977ء میں منعقدہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں ٗامید ہے دونوں ممالک ہماری توقعات پر پورا اتریں گے اور ایونٹ کو مثالی طور پر منعقد کریں گے۔