بریکنگ نیوز
Home / کھیل / مورنے مورکل کی ٹیسٹ کیرئیر میں 250 وکٹیں

مورنے مورکل کی ٹیسٹ کیرئیر میں 250 وکٹیں


ہیملٹن: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مورنے مورکل نے ٹیسٹ میں ڈھائی سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا، اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے پلیئر بن گئے ہیں،

مورنے مورکل نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ٹام لیتھم کو آؤٹ کرکے کیریئر کی 250 وکٹیں مکمل کیں، وہ اب تک 74 ٹیسٹ کی 136 اننگز میں 251 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے سابق فاسٹ باؤلر شان پولک 421 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے‘مورنے مورکل کی ٹیسٹ کیرئیر میں کم میچوں میں 250 وکٹیں بڑا اعزاز ہے۔