بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں مردم شماری اور خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل

خیبر پختونخوا میں مردم شماری اور خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل


 خیبر پختونخوا کے 13اضلاع اور ایک قبائلی ایجنسی میں چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ پشاور سمیت13اضلاع اور ایک قبائلی ایجنسی میں مردم شماری کے دوران افغان مہاجرین کی نشاندہی کے لئے فیملی ٹریک چیک ہو گا اور کاروائی کی جائیگی اور 1979اوراس سے پہلے کے سرکاری ریکارڈ تصدیق کئے جائینگے

پہلے بلاک میں بے گھر افراد کے اعداد و شمار آج جمع کردیئے جائینگے خیبر پختونخوا کے 13اضلاع اور ایک قبائلی ایجنسی میں پہلے مرحلے کے پہلے بلاک کے اعداد و شمار جمع کرنے کے بعد دوسرے بلاک میں خانہ شماری کا عمل جمعہ کو شروع ہو گا جو تین دن تک جاری رہے گادوسرے بلاک کی مردم اورخانہ شماری اگلے ماہ کی 3سے 13تاریخ تک ہو گی ملک بھر کے 63اضلاع میں پہلے بلاک میں مردم شماری اور خانہ شماری کاکام گزشتہ روز مکمل ہو گیا ہے۔