بریکنگ نیوز
Home / بزنس / پشاور میں مرغی کے نرخوں کی ڈبل سنچری مکمل

پشاور میں مرغی کے نرخوں کی ڈبل سنچری مکمل


صوبائی دارالحکومت پشاورمیں مرغی کے نرخوں نے ڈبل سنچری مکمل کرلی  فی کلوقیمت 201روپے ہوگئی جبکہ ٹماٹر بھی ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گئے مرغی  ٹماٹر کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود ضلعی انتظامیہ ٗ محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بن گئے اور عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

پشاور میں مرغی کی قیمت میں گزشتہ 15دنوں سے روزانہ کی بنیاد پر 5روپے اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت 201روپے تک پہنچ گئی قیمتوں میں اضافے کے باعث مرغی فروش بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں کیونکہ قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام نے مرغی خریدنی بند کر دی ہے

ادھر گزشتہ روز ٹماٹر فی کلو 180روپے تک فروخت ہوئے جبکہ شام کے وقت ٹماٹر کی قیمت 150روپے کر دی گئی مذکورہ ساری صورتحال میں ضلعی انتظامیہ ٗ محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جس پر عوامی حلقوں نے کڑی نکتہ چینی کی۔