بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک بھر میں آئندہ ماہ سے گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

ملک بھر میں آئندہ ماہ سے گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان


اسلام آباد ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ بڑھا ہے، جو آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا، جب کہ یکم اپریل سے ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ میں کراچی کا درجہ حرارت 32سینٹی گریڈ سے زیادہ رہے گا، عوام کھانے پینے اور گھر سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں میٹ آفس کے مطابق آنے والے دنوں میں کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں گرمی زور دکھانے لگی ہے، گزشتہ تین روز میں درجہ حرارت میں 5 سینٹی گریڈ اضافہ ہوا،آئندہ ماہ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، تاہم ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق کراچی میں مارچ کے دوران عام طور پر اتنی شدید گرمی نہیں ہوتی، درجہ حرارت اندازے سے زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے مارچ کے دوران کراچی کا درجہ حرارت عموماً 32 سینٹی گریڈ تک رہتا ہے منگل کے روز ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق نواب شاہ میں پارہ 41، لاڑکانہ اور رحیم یار خان میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا، حیدر آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 39 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کراچی میں سمندری ہواں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی رہی۔