بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم کےدورہ سندھ پرسیاسی بیان کی ضرورت نہیں،مریم اورنگزیب

وزیراعظم کےدورہ سندھ پرسیاسی بیان کی ضرورت نہیں،مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سندھ پر سیاسی بیان کی ضرورت نہیں ،وہ مختلف صوبوں کے دورے کرتے رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام پروجیکٹس جو صوبائی حکومتیں مکمل نہیں کرسکیں وہ وزیراعظم اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سندھ، بلوچستان اور کے پی کے دورے کرتےہیں، وہ پورے ملک کےپرائم منسٹر ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ کارکردگی اور سیاست کو الگ نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم سندھ کے لوگوں کے لیے وہاں گئے۔