بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سیاسی میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب بھی ملے گا،آصف علی زرداری

سیاسی میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب بھی ملے گا،آصف علی زرداری


اسلام آباد / لاہور ۔سابق صدر آصف علی زرداری اپنی سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس پر عدالتی فیصلے کے بعد ظاہر کریں گے ، انہوں نے مشاورت کے بعد سیاسی صف بندی کا حتمی فیصلہ کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب بھی ملے گا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نئی سیاسی صف بندی کے لئے مشاورت تیز کردی ہے اور رابطے شروع کردئیے ہیں۔

اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاناما کیس پر عدالتی حکم کے بعد دیں گے ذرائع کے مطابق بھٹو شہید کی 4اپریل کو ہونے والی برسی کے بعد پارٹی قیادت پنجاب کو مرکز بناکر سیاسی بساط بچھائے گی ،اس حوالے سے سابق صدر نے تنظیم سازی کرنیاور متحرک ہونے کی ہدایت کردی ہے آصف زرداری نے پارٹی قیادت کو کہا کہ ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن آپ کچھ دن انتظار کریں،بی بی کا ’’بی‘‘بلاول میں بھی ہے۔