بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ان فٹ قرار عمراکمل کی دھواں دار ڈبل سنچری

ان فٹ قرار عمراکمل کی دھواں دار ڈبل سنچری


لاہور۔دورہ ویسٹ انڈیزکیلئے مکمل فٹ نہ ہونے کے جواز پر ڈراپ کئے جانے والے مڈل آرڈربیٹسمین عمراکمل نے کلب میں شاندار ڈبل سنچری اسکورکرکے ٹیم سے باہر ہونے کا غصہ اْتاردیاہے۔ عمراکمل نے ماڈل ٹاؤن علی گڑھ گراؤنڈمیں کرکٹ سینٹرکی جانب سے کھیلتے ہوئے چالیس اوورزفی اننگزکے میچ میں 26چوکوں اور 10چھکوں سمیت 119گیندوں پر 225رنزکی دھواں دار اننگز کھیلی تاہم اْن کی یہ اننگز لسٹ اے میچوں میں شمارنہیں ہوگی۔

عمراکمل کی ڈبل سنچری کی بدولت کرکٹ سینٹر نے اس میچ میں مقررہ چالیس اوورزمیں 393رنزکا مجموعہ حاصل کیا۔واضح رہے کہ عمراکمل اس سے قبل بھی کلب کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکورکرچکے ہیں جب وہ 275رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔