بریکنگ نیوز
Home / بزنس / 500 کے جعلی نوٹ سے متعلق سٹیٹ بینک کی وضاحت

500 کے جعلی نوٹ سے متعلق سٹیٹ بینک کی وضاحت


کراچی۔ او وی آئی پرچم کے بغیر 500 روپے والے نوٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 500 روپے کا نئے ڈیزائن والا نوٹ 2006ء4 میں متعارف کرایا تھا، پہلے سے مختلف سائز، ڈیزائن اور رنگ کے حامل ان نوٹوں میں جدید ترین سیکیورٹی خصوصیات موجود ہیں، بعد میں ایک اور سیکیورٹی خصوصیت بھی شامل کر دی گئی ، یعنی آپٹیکل ویری ایبل انک (او وی آئی) سے بنا ہوا رنگ بدلنے والا پرچم بھی ان نوٹوں پر ثبت کیا گیا ، تاکہ جعل سازی کی روک تھام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور عام لوگ اصل نوٹ کو بآسانی پہچان سکیں،تاہم اس کے نتیجے میں 500 روپے کے دونوں طرح کے نوٹ دستیاب ہو گئے،یعنی 2006ء4 سے 2009ء4 تک جاری کیے گئے بغیر او وی آئی والے نوٹ اور 25 جنوری 2010ء4 سے موثر ہونے والے نوٹ جو او وی آئی خصوصیت رکھتے ہیں۔ چنانچہ تمام متعلقہ فریقوں کے مفاد میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ نئے ڈیزائن والے 500 روپے کے نوٹ خواہ ان پر او وی آئی پرچم ہو یا نہ ہو، اصلی ہیں۔