بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی پیک سے پاکستانی برآمدات میں کئی گنااضافہ متوقع

سی پیک سے پاکستانی برآمدات میں کئی گنااضافہ متوقع


اسلام آباد ۔سی پیک کی تکمیل سے پاکستانی برآمدات میں کئی گنااضافہ متوقع ہے ۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق سی پیک کی تکمیل سے مشرق وسطی کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تکمیل سے مشرق وسطی کے ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔

سال 2015کے دوران ان ممالک کو 26 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جو استفادہ سے کہیں کم ہیں۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016کے دوران کرغستان کو صرف 7 لاکھ 36 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں جن میں فرنیچر کی برآمدات کا تناسب 0.003 فیصد کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت مشرق وسطیٰ کے ممالک کو پھل اور جلد خراب ہو جانے والی صارف مصنوعات کی برآمدات کی جاتی ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال کے باعث مشرق وسطی کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات متاثر ہوتی ہیں۔