بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کارڈیک لیب لازمی قرار

سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کارڈیک لیب لازمی قرار


پشاور۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پشاور سمیت صوبے بھر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کارڈیک سٹنٹ لگانے ٗ انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کے لئے بین الاقوامی معیار کی کارڈیک لیب لازمی قرار دیدی ہے ڈریپ نے کارڈیک سرجن اور پروفیسر کے بغیر سٹنٹ ڈالنے اور انجیو گرافی پر بھی پابندی عائدکردی ہے جبکہ انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی سٹنٹ ڈالنے کے لئے پروفیسر اور سرجن کی موجودگی بھی لازمی ہوگی کارڈیک سٹنٹ اور انجیو پلاسٹی اور انجیو گرافی باقاعدہ منظور شدہ سپیشلسٹ ڈاکٹر کرینگے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پشاور سمیت ملک بھر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کی کارڈیک لیب کی تعمیر کی ہدایت کر دی ہے کارڈیک لیب کے قواعد و ضوابط کے لئے چاررکنی کارڈیک پروفیسرز کا مشاورتی پینل بھی تشکیل دیا گیا ہے ۔