بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریلوے پولیس کی یونیفارم تبدیلی پر پیپر ورک شروع

ریلوے پولیس کی یونیفارم تبدیلی پر پیپر ورک شروع


پشاور۔ریلوے پولیس کے یونیفارم کو تبدیل کرنے کے فیصلے کے تحت پیپر ورک شروع کردیا گیا ہے جس میں یونیفارم کی تبدیلی پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے جس کی باقاعدہ طور پر منظوری وزارت ریلوے سے لی جائیگی

ریلوے پولیس کا یونیفارم قیام پاکستان سے قبل کا ڈیزئن شدہ ہے جسے اب انہیں مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا حال ہی میں پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے ریلوے پولیس کے یونیفارم کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ اخراجات کے تخمینے کے بعد کیا جائیگا۔