بریکنگ نیوز
Home / شوبز / عامر خان نے ایک اور راز سے پردہ اٹھا دیا

عامر خان نے ایک اور راز سے پردہ اٹھا دیا


ممبئی۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے 1993ء میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق فلم’’ڈر‘‘ کی کاسٹ سے خود کو نکالے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

معروف ہدایتکار یش چوپڑا کی فلم ’’ڈر‘‘میں شاہ رخ خان‘ سنی دیول اور جوہی چاؤلہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی جبکہ فلم میں کنگ خان نے منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا لیکن اب 23 سال بعد عامر خان نے فلم سے متعلق اپنے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ عامر خان کو فلم ’’ڈر‘‘ میں شاہ رخ سے پہلے کردار کیلئے پیشکش کی گئی تھی اور انہوں نے کام کرنے کی حامی بھی بھرلی تھی لیکن پھر اچانک ہی انہیں فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا گیا جس کا اعتراف خود عامر خان نے انٹرویو میں کیا ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم ’’ڈر‘‘ نہیں چھوڑی تھی بلکہ مجھے نکال دیا گیا تھا کیونکہ میں نے سنی دیول کے ساتھ فلم سے متعلق میٹنگ کرانے کا کہا تھا جس کیلئے یش چوپڑا نے حامی بھرلی تھی لیکن میں نے جب انہیں فون کیا تو انہوں نے پھر کبھی ساتھ کام کرنے کا بول کر مجھے کاسٹ سے علیحدہ کرنے کا اشارہ دیدیا۔