بریکنگ نیوز
Home / کھیل / مودی کا پاکستان سے سیریز کی اجازت دینے سے انکار

مودی کا پاکستان سے سیریز کی اجازت دینے سے انکار


ممبئی۔بگ تھری کے ممکنہ خاتمے اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کی دھمکی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے باہمی سیریز کی اجازت کے لئے اپنی حکومت کو خط تو لکھ دیا لیکن مودی سرکار اس قدر ہٹ دھرم ہے کہ کرکٹ تعلقات کی بحالی کی جازت دینے کو تیار ہی نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان سے سیریز کرانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اس سلسلے میں بھارت کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج آہیرنے کہا کہ انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سے نیوٹرل وینیو پر سیریز کی اجازت کے لئے لکھے گئے خط کا علم نہیں۔ اگراس قسم کی کوئی سفارش آئی تو اس پر ضرور غور کیا جائے گا لیکن وہ سمجھتے ہیں ابھی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی کا وقت نہیں آیا۔ہنس راج آہیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے وقت سازگار نہیں ، اس لیے اس صورت حال میں دونوں ممالک کے درمیان نیوٹرل وینیو پر بھی سیریز کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘بھارتی حکومت کے روئیے سے دونوں ممالک کے عوام بھی مایوس ہوگئے ہیں۔